نئی دہلی،3؍جولائی (ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر خارجہ سشما سوراج کو ٹرول کیے جانے کو سراسر غلط قرار دیا ہے ۔اجناتھ واحد ایسے وزیر ہیں جو سشما کی حمایت میں آئے ہیں ۔ علاوہ ازیں اس سے قبل محبوبہ مفتی نے بھی ٹرول کیے جانے کو نازیبا قرار دیا۔
سشماسوراج بین مذہب زوجین کو پاسپورٹ جاری کرنے اور اس سے متعلق تنازعہ میں لکھنؤ واقع پاسپورٹ سروس سینٹر کے افسران وکاس مشرا کے تبادلے کے بعد سے جارحانہ ٹوئٹس کا سامنا کر رہی ہیں۔معاملے پر تبصرے کیلئے کہے جانے پر راج ناتھ نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ میرے حساب سے یہ غلط ہے۔
سشماسوراج نے کچھ جارحانہ ٹوئٹس ری ٹوئٹ کیا تھا ۔ انہوں نے ٹوئٹ پر ایک سروے بھی کرایا تھا اور اس پلیٹ فارم کا استعمال کرنے والوں سے پوچھا تھا کہ کیا وہ اس طرح کی ٹرولنگ کو ’قبول‘کرتے ہیں۔ اس پر 43 فیصد لوگوں نے ’ہاں‘ میں اور 57 فیصد لوگوں نے ’نہ‘ میں جواب دیا تھا۔اس سروے سے عوام کے ذہن کو بخوبی سمجھا جاسکتا ہے کہ سوشل میڈیاکی زر خرید’ بھیڑ‘ کس حد تک جاسکتی ہے ۔